1 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 16:59
آسٹریا میں ٹرک سے 71 لاشیں ملنے کی تصدیق
جیو نیوز - ویانا......آسٹریا میں حکام نے مشرقی سرحد کے قریب لاوارث ٹرک سے 71 لاشیں ملنے کی تصدیق کردی ہے ۔ یہ ٹرک ہنگری کی سرحد کے قریب ویانا جانے والی مرکزی سڑک کے کنارے کھڑا تھا جس کے بارے میں جمعرات کو علم ہوا۔حکام نے بتایا کہ ٹرک میں 71 لاشیں خراب حالت میں موجود تھیں جو ممکنہ طور پر شامی باشندوں کی ہوسکتی ہیں ۔ ان میں 59 مرد، آٹھ خواتین اور چار بچے شامل ہیں۔یہ افراد ٹرک کی دریافت سے دو دن پہلے ہلاک ہو چکے تھے ۔بیلجیئم میں پولیس نے تین افراد کو حراست میں بھی لیا ہے جن پر شبہ ہے کہ وہ یہ ٹرک چلا رہے تھے۔