1 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 17:31
طوفان ایریکا: ڈومینیکا اور ہیٹی میں 12افراد ہلاک، فلوریڈا میں ایمرجنسی نافذ
جیو نیوز - میامی..........کیریبین جزائز میں آنے والے طوفان ایریکا تباہی کے مناظر پیش کرتا ہوا 12افراد کی جان لینے کے بعد سمندری طوفان ایریکا نے امریکہ کا رخ کر لیا ہے۔ اس خطرے کے پیش نظر فلوریڈا میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ سمندری طوفان ایریکا نے کیریبین جزائر کا ملک جمہوریہ ڈومینیکا اور ہیٹی میں شدید تباہی مچا دی ہے۔ شدید بارشوں اور طوفان سے کم سے کم 12افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ امریکہ کے نیشنل ہیریکین سینٹر کے مطابق طوفان ایریکا جنوبی فلوریڈا کی جانب بڑھ رہا ہے۔ گورنر فلوریڈا رک اسکاٹ نے ممکنہ خطرے کے پیش نظر ریاست میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ تازہ ترین صورتحال سے آگاہ اور نقل مکانی کے لیے تیار رہیں۔ طوفان سے نمٹنے کے لیے 8000نیشنل گارڈز کے اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔