2 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 23:15
داعش کیخلاف امریکا کاخفیہ ڈرون آپریشن شروع
جیو نیوز - واشنگٹن .....امریکا نے شام میں داعش کے اہم رہنماوں کو نشانہ بنانے کیلئے خفیہ ڈرون آپریشن شروع کردیا ہے۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق شام میں داعش کے رہنماوں کیخلاف یہ خفیہ ڈرون مہم امریکا کے وسیع فوجی آپریشنز سے الگ ہے۔ جس میں سی آئی اے کا کام داعش کے سینئر رہنماوں کی تلاش اور ان کی شناخت کرنا ہے ،جس کے مطابق جوائنٹ اسپیشل آپریشنز کمانڈ کے اسپیشل فورسز کارروائی کرتے ہیں۔ پینٹاگون کے مطابق شام میں اس ڈرون مہم کے دوران اب تک مارے جانے والے داعش کے رہنماوں میں برطانیہ کے جہادی ہیکر جنید حسین بھی شامل ہے، جومغربی ممالک پر حملوں کے لیے داعش میں بھرتیاں کرتا تھا۔