5 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 15:26
گزشتہ سہ ماہی کے دوران سیمنٹ کی برآمد میں کمیہوئی،مینوفیکچررز
جیو نیوز - کراچی…سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ افغانستان اور بھارت میں مانگ کم ہونے کے باعث گزشتہ سہ ماہی میں سیمنٹ کی برآمدمیں کمی دیکھی گئی ہے۔سیمنٹ مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے اعلامیے کے مطابق جولائی سے ستمبر کے دوران ملکی سیمنٹ برآمدات میں 1.4 فیصد کمی جبکہ ملک کے اندر اس کی فروخت میں 2.2 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ افغانستان سے نیٹو افواج کی منتقلی اور تعمیراتی شعبہ متاثر ہونے کے باعث پاکستانی سیمنٹ کی مانگ کم ہوگئی ہے۔ دوسری جانب بھارت کو سیمنٹ برآمدات میں بھی کمی آئی ہے۔سیمنٹ مینو فیکچررز کا کہنا ہے کہ بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں پر زیادہ رقم مختص کی گئی مگر اصل اخراجات توقع سے کم ہیں لہذا سیمنٹ کی مقامی فروخت میں بھی اُمید سے کم تیزی آئی ہے۔