تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
9 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 13:26

عیدسے قبل ہری مرچ 150 روپے کلو ہوگئی

جیو نیوز - کراچی …عید الاضحی کے قریب آتے ہے ہری مرچ نے اپنا رنگ دکھانا شروع کردیا ہے ،کراچی میں ہول سیل سطح پر 40 روپے اضافے سے 100 اور ریٹیل سطح پر 150 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔ صدر کراچی سبزی منڈی حاجی شاہجاں کے مطابق عید عیدالاضحی سے قبل ہی ہری مرچ کی طلب میں اضافہ ہوگیا ہے جس کے باعث ہول سیل سطح پر اس کی قیمت 40 روپے اضافے سے100ب روپے کلو جبکہ ریٹیل سطح پر150 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔سیل سطح پر ٹماٹر کی قیمت میں 10 روپے کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت 40 روپے کلو ہوگئی ہے۔ حاجی شاہ جہاں کے مطابق سندھ کے ضلع بدین سے ٹماٹر کی نئی فصل مارکیٹ میں آنے کے علاوہ بھارت سے بھی ابھی تک ٹماٹر کی درآمد جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.