تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
9 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 13:26

عالمی مارکیٹ میں اُتارچڑھاوٴ ، پاکستانی معیشت کو دھچکے لگ سکتے ہیں

جیو نیوز - کراچی…عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ قرضوں سے پریشان رواں مالی سال کے دوران پاکستان کے مجموعی قرضوں کاحجم جی ڈی پی کا 64 فیصد ہوجائے گا۔آئی ایم ایف نے عالمی اقتصادی سروے رپورٹ میں اُمید ظاہر کی ہے کہ پاکستان میں مالی اور بیرونی خسارہ کم کرنے کے اقدام سے آ ئندہ برس معاشی ترقی کی رفتار میں اضافہ ہوگا۔رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال بجٹ خسارہ 7.5فیصد رہنے کا امکان ہے جو کہ2018تک گھٹ کر 3.5فیصد رہ جائے گاجبکہ حکومتی قرضے جی ڈی پی کا 20فیصد رہنے کی توقع ہے جوکہ 2018تک مزید کم ہو کر 18.7فیصد ہوجائے گا۔رپورٹ میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ میں قانونی مسائل کو رکاوٹ قرار دیاگیا ہے۔ آئی ایم ایف نے اعتراف کیا کہ پاکستانی روپے کی قدر میں کمی اور بجلی پر حکومت کی جانب سے سبسڈی کی کٹوتی سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.