10 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 2:19
سندھ میں صبح 8بجے سے سی این جی اسٹیشنز بندہوجائیں گے
جیو نیوز - کراچی…سندھ میں گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت صبح8بجے سے سی این جی اسٹیشنز کو 24گھنٹوں کے لئے بند کردیا جائے گا،جو جمعہ کی صبح 8 بجے کھلیں گے۔کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی فلنگ اسٹیشنز گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت 8صبح بجے سے بند ہوجائیں گے، سی این جی ایسوسی ایشن کے مطابق24 گھنٹوں کی بندش کے بعد صوبے بھر کے تمام سی این جی اسٹیشنز جمعہ کی صبح 8 بجے دوبارہ کھل جائیں گے۔