10 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 7:59
عید تعطیلات: اے ٹی ایمزمیں رقم کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت
جیو نیوز - کراچی…اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ عید کی چھٹیوں کے دوران اے ٹی ایم میں نقد رقم کی فراہمی کو یقینی بنائے، اگر کوئی اے ٹی ایم خراب ہے تو اسے ٹھیک کرایا جائے۔اسٹیٹ بینک کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بینک یقینی بنائیں کہ عید الاضحی کی چھٹیوں میں اے ٹی ایم میں نقد رقم موجود رہے۔ اسٹیٹ بینک نے مزید ہدایت کی ہے کہ عید کے دوران اے ٹی ایم سروس کو یقینی بنایا جائے اور خراب اے ٹی ایمز کی فوری مرمت کی جائے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عید کے دوران اے ٹی ایم کی کاکردگی کو یقینی بنانے اور اس سلسلے میں لائحہ عمل طے کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک حکام کمرشل بینکوں سے ملاقات کریں گے۔