10 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 8:16
قربانی کیلئے بینکوں سے رقم نکلوانے والوں کا رش
جیو نیوز - کراچی …عید الاضحی سے قبل ہی بینک میں کیشئر نوٹ گن گن کر تھک گئے ہیں،عوام کی بڑی تعداد بینکوں سے قربانی کے جانور خریدنے کیلئے رقم نکلوارہی ہے۔عید سے قبل کھاتوں سے 135 ارب روپے نکلوائے جانے کا امکان ہے۔ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے کہ عیدالاضحی کے موقع پر خوبصورت سے خوبصورت جانور کی قربانی اللہ کی راہ میں پیش کرکے سنت ابراہیمی ادا کرے۔ یہی وجہ ہے کہ جانور کی خریداری کیلئے رقم نکلوانے والوں کا بینکوں میں رش بڑھ گیا ہے۔بینکنگ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہیں کہ گزشتہ عید میں 110 ارب روپے کی رقم نکالی گئی تھی جو حالیہ مہنگائی کے باعث 135 ارب روپے تک پہنچ جانے کا امکان ہے۔دوسری جانب مویشی منڈی میں بھی قربانی کے جانوروں کی قیمتوں میں گزشتہ سال کی نسبت پانچ سے دس ہزار روپے کا اضافہ دیکھا جارہا ہے۔