تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
11 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 15:5

نیپرانے بجلی کی نئی قیمتوں کا تعین کر دیا، نوٹی فی کیشن جاری

جیو نیوز - اسلا م آباد…نیپرانے بجلی کی نئی قیمتوں کا تعین کر دیا، جس کا نوٹی فی کیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹی فی کیشن کے مطابق ایک سے 50 یونٹ تک بجلی کی قیمت 2 روپے فی یونٹ ہو گی۔51 سے 100یونٹ تک بجلی کی قیمت 5 روپے 79 پیسے فی یونٹ ،101 سے 200 تک بجلی کی قیمت 8 روپے 11 پیسے فی یونٹ ،201 سے 300 یونٹ تک 12 روپے 9 پیسے فی یونٹ ،301 سے 700 تک فی یونٹ 16 روپے جبکہ 700 سے اوپر بجلی کی قیمت 18 روپے فی یونٹ ہو گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.