تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
12 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 12:3

اسحاق ڈار کی امریکی تاجروں سے ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

جیو نیوز - واشنگٹن…واشنگٹن میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی پاک امریکا بزنس فورم کے ممبران سے ملاقات ہوئی، وفاقی وزیر نے تاجروں کو پاکستان میں توانائی سمیت کئی شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہیامریکی دورے پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی واشنگٹن میں پاک امریکا بزنس کونسل کے ممران سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر نے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں توانائی، تیل و گیس اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ حکومت شفافیت، میرٹ، بہتر گورننس پر بھرپور عمل کررہی ہے۔ انھوں نے تاجروں کو بتایا کہ پاکستان میں کوئلے اور تیل و گیس کے بھرپور زخائر ہیں جبکہ پن بجلی کے کئی منصوبے میں بھی سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ حکومت مہنگائی اور مالی خسارے پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ بیرونی سرمایہ کاری اور آمدنی میں اضافے کی بھرپور کوششیں کررہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.