تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
22 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 15:12

ایک ہفتے کے دوران غذائی اشیاء کی قیمتوں میں 12 فیصد اضافہ ریکارڈ

جیو نیوز - کراچی…غذائی اشیا مہنگی ہونے کے باعث عید الاضحی سے قبل ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مہنگائی میں تقریباً 12 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق 14 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 53 انتہائی ضروری اشیا میں سے 15 کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔ ان 15 اشیا میں سے 14 غذائی اشیا ہیں۔اس عرصے کے دوران صرف 4 اشیا سستی ہوئیں جبکہ بقیہ 34 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔آلو اور پیاز کی قیمتوں میں بھی 2 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔ اس کے علاوہ مرغی ، انڈے، دالیں، گندم اور آٹا بھی مہنگا ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.