22 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 21:39
سردیوں میں ملکی تاریخ کا بدترین شارٹ فال ہوگا، سوئی ناردرن
جیو نیوز - لاہور…ایم ڈی سوئی ناردرن گیس کمپنی عارف حمید کا کہنا ہے کہ سردیوں میں ملکی تاریخ کے بدترین گیس شارٹ فال کا سامنا ہو گا۔ 1400 ملین کیوبک فٹ شارٹ فال کو پورا کرنے کیلئے کسی بھی سیکٹر کو گیس بند کر سکتے ہیں تاہم گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی اولین ترجیح ہو گی۔آپٹما آفس لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں ایم ڈی سوئی ناردرن عارف حمید کا کہنا تھا کہ ہر سال گیس کی طلب میں اضافہ اور پیداوار میں کمی ہو رہی ہے۔ صبح اور شام کے اوقات میں گھریلو صارفین کو گیس فراہم کرنے کے پابند ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سی این جی سیکٹر کو 3ماہ کیلئے گیس بند کرنیکا کوئی فیصلہ نہیں ہوا حکومت جو فیصلہ کرے گی اس پر عمل کریں گے۔