23 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 10:20
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع
جیو نیوز - اسلام آباد…ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کر دی۔ اب انکم ٹیکس گوشوارے 30نومبر تک جمع کرائے جاسکیں گے ایف بی آر کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 1ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔ گوشوارے جمع کرانے کی نئی تاریخ 30 نومبر ہے ۔ایف بی آر کی جانب سے گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں دوسری بار توسیع کی گئی ہے۔پہلی تاریخ 30ستمبر سے بڑھاکر 31اکتوبر کی گئی جبکہ اب گوشوارے 30نومبر تک جمع کراسکتے ہیں اعلامیے کے مطابق کمپنیوں کیلئے بھی گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 1 ماہ کی توسیع کی گئی ہے۔