تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
24 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 16:36

زیر گردش قرضوں سے حکومت اور توانائی کے شعبے ایک بار پھر پریشانی میں مبتلا

جیو نیوز - اسلام آباد…زیر گردش قرضے ایک بار پھر حکومت اور توانائی شعبے کی کمپنیوں کو پریشان کرنے لگے ہیں، مختلف اداروں کے ذمہ پی ایس او کی واجب الادا رقم 121 ارب تک پہنچ گئی ہے۔پی ایس او ذرائع کا کہنا ہے کہ واپڈا نے پی ایس او کو 79 ارب 70 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں، حبکو نے 21 ارب 10 کروڑ اور پی آئی اینے 5 ارب 30 کروڑ روپے کی رقم پی ایس او کو ادا کرنی ہیں۔ نجی بجلی گھروں نے بھی پی ایس او کو 1 ارب 10 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں۔پی ایس او ذرائع کے مطابق مختلف اداروں کی جانب سے ادائیگیاں نہ ہونے کے باعث پی ایس او کو شدید مالی پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور ادارے کو تیل کی درآمدی ادائیگیوں میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.