تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
25 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 11:42

گیس کمپنیوں نے گھریلو صارفین کے لیے سیکیورٹی فیس بڑھادی

جیو نیوز - اسلام آباد…گیس کمپنیوں نے گھریلو صارفین کے لیے سیکیورٹی فیس بڑھادی ،گیس کمپنیوں نے اوگرا کی اجازت سے گھریلو صارفین کے لییکم ازکم سیکیورٹی فیس ڈیڑھ ہزار روپے سے بڑھا کر ساڑھے چار ہزار روپے کر دی ہے۔ بل دیکھ کر صارفین حیران بھی ہیں اور پریشان بھی کہ اتنی تو گیس کی قیمت نہیں جتنی سیکیورٹی فیس ہے۔ مہنگائی کی چکی میں پستے عوام پر چپکے سے ایسے ٹیکس بڑھائے جا رہے ہیں کہ لوگ بل دیکھ کر بلبلا اٹھتے ہیں۔ گیس کمپنیز نے اپنے نقصانات پورے کرنے کے لیے سیکیورٹی فیس اچانک ہی بڑھا دی ہے جو پہلے سالانہ کم از کم ڈیڑھ ہزار روپے تھی اور اب ساڑھے چار ہزار روپے کر دی گئی ہے۔ معاملہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم میں اٹھا تو پیپلز پارٹی کے سینیٹر جہانگیر بدر نے وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی سے پوچھا کہ کیا یہ حکومت کا سیاسی فیصلہ ہے ؟ شاہد خاقان عباسی نے فوری انکار کر دیا اور کہا وہ ذاتی طور پر اس سے متفق نہیں اور نہ ہی یہ سیاسی فیصلہ ہے ، اوگرا نے گیس کمپنیز کے ریونیو شارٹ فال کے پیش نظر سیکیورٹی فیس بڑھانے کی اجازت دی۔ ایم ڈی سوئی ناردرن کو سیکیورٹی فیس کی تفصیلات بتانے کے لیے کہا گیا تو صو رتحال کافی خطر ناک نظر آئی۔ ایم ڈی سوئی ناردرن نے بتایا کہ گیس کے گھریلو صارفین کا اگر ایک سال کا اوسطا ًماہانہ بل ڈیڑھ ہزار روپے ہے تو سیکیورٹی فیس ہو گی ساڑھے چار ہزار روپے۔ اب جو اضافی 3000روپے ہوں گے اس کی 6قسطیں کردی جائیں گی یعنی ہر مہینے صارفین کو کم از کم 500روپے اضافی دینا ہوں گے ۔ بات یہیں ختم نہین ہوئی ،اوسطاً ماہانہ بل ڈیڑھ ہزار روپے سے جتنا بڑھے گا ،سیکیورٹی فیس بھی بڑھتی جائے گی۔ صارفین پریشان ہیں کہ بل میں گیس کی اتنی قیمت نہیں بنتی جتنی سیکیورٹی فیس لگادی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.