تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
26 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 9:57

ملک میں خام تیل اور گیس کی پیداوار میں نمایاں اضافے کا امکان

جیو نیوز - کراچی…عوام کیلئے خوشی کی خبر یہ ہے کہ آئندہ دس ماہ کے دوران ملک میں خام تیل اور گیس کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوجائیگا،تیل و گیس کی پیداوار میں 35کروڑ معکب فٹ کا اضافہ ہوگاجس سے ملک میں جاری گیس کی قلت میں کمی واقع ہوگی۔ آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کے مطابق ملک کی مختلف گیس فیلڈز پر کام جاری ہے جس سے گیس کی پیداوارمیں 35 کروڑ معکب فٹ جبکہ خام تیل کی پیداوار میں 14ہزار 3سو بیرل یومیہ اضافے کا امکان ہے جبکہ ایل پی جی کی یومیہ پیداوار بھی 7سو ٹن سے زائد ہوجائیگی ،گزشتہ تین ماہ کے دوران کنڑ، ناشپا،سنجھرواور نند پور فیلڈ سے زائد پیداوار ملنے کے سبب گیس کی یومیہ پیداوار 3.6فیصد بڑھ کر1ارب 18کروڑ معکب فٹ جبکہ خام تیل کی یومیہ پیداوار 4.5فیصد اضافے سے 40ہزار 205بیرل یومیہ ہوگئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.