تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
28 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 15:28

آئند ہ ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

جیو نیوز - اسلام آباد…یکم نومبر سے مہنگائی سے جلتے عوام کو راحت مل سکتی ہے، ابتدائی تخمینے کے مطابق اگلے ماہ سے پیٹرول 3 روپے جبکہ ڈیزل 25 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کی امید ہے۔ذرائع کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل کے علاوہ بقیہ تمام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوسکتی ہیں۔ ابتدائی تخمینے کے مطابق پیٹرول 3 روپے، ڈیزل 25 پیسے اور مٹی کا تیل 10 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کی امید ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 50 پیسے فی لیٹر بڑھ سکتی ہے۔ذرائع کا کنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت مستحکم ہے مگر پیٹرول کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے جس کا اثر مقامی قیمتوں پر بھی پڑسکتا ہے۔اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کے لیے حتمی سمری 30 اکتوبر کو وزارت پیٹرولیم بھجوائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.