28 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 15:44
چالیس سرکاری ادارے سوئی ناردرن کے60کروڑکے نادہندہ نکلے
جیو نیوز - لاہور…جی ایم سوئی ناردرن لاہور ریجن محمود ضیا کا کہنا ہے کہ 40 سرکاری ادارے لاہور ریجن کے 60 کروڑ روپے کے نادہندہ ہیں، ان کے گیس کنکشن کاٹ کر ریکوری کے لئے کیس نیب کو بھجوا رہے ہیں۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمود ضیا کا کہنا تھا کہ سردیوں میں ہزاروں صنعتوں اور سی این جی اسٹیشنز کو گیس نہیں مل سکے گی۔ ان سیکٹرز کو تین ماہ کے لئے گیس کی بندش کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور میں نئے گیس کنکشن کی پونے 2 لاکھ درخواستیں زیر التوا ہیں۔ 25 ہزار روپے میں ارجنٹ کنکشن دینے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔