28 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 17:21
پاکستانی کینو کی برآمدات کو شدید دھچکا لگنے کا خدشہ
جیو نیوز - کراچی…روس کی جانب سے پاکستانی پھلوں اور سبزیوں کی درآمد پر لگی پابندی ختم نہ ہونے سے پاکستانی کینو کی برآمدات کو شدید دھچکا لگنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔فروٹ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق کینو کی مجموعی پاکستانی برآمدات کا 40 فیصد روس جاتا ہے لیکن روس کی جانب سے پاکستانی پھل اور سبزیوں پر پابندی برقرار رہنے کے باعث ملکی برآمدات کو شدید نقصان ہوسکتا ہے۔ پاکستانی کمپنیوں کی جانب سے معیار کے قوانین پر عمل نہ ہونے کے باعث روس نے یہ پابندی عائد کی تھی۔فروٹ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے وزارت خوراک و زراعت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت عبوری طور پر روسی حکام سے بات چیت کرکے ان 12 مقامی کمپنیوں پر سے پابندی ختم کرائے جو پہلے ہی روسی حکومت سے منظور شدہ ہیں تاکہ کینو کی برآمدات کو نقصان سے بچایا جاسکے۔