29 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 8:28
پاکستان اسٹیل کی 5 ہزار ایکڑاراضی پر ہاؤسنگ اسکیم منصوبے پر بھی غور
جیو نیوز - اسلام آباد…پاکستان اسٹیل کا وفد وزیرصنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ سے ملاقات کرے گا۔ذرائع کے مطابق ما لی معاونت کیلئے ادارے کی 5 ہزار ایکڑاراضی پر ہاؤسنگ اسکیم کے منصوبے پر بھی غور ہوسکتا ہے۔ اسٹیل ملز ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات میں اسٹیل ملز کے مستقبل کے لائحہ عمل پر بات چیت ہوگی۔پاکستان اسٹیل اس وقت شدید مالی دشواریوں سے دو چار ہے جس کے باعث ادارے اپنی پیداواری صلاحیت کا صرف 5 فیصد استعمال کر رہا ہے۔رقم کی قلت باعث تقریبا 3 ماہ سے اسٹیل ملز کے ملازمین کو تنخواہیں بھی نہیں ملی ہیں۔وزیر صنعت سے ہونے والی ملاقات میں اسٹیل ملز کی 5 ہزار ایکڑ اراضی پر ہاؤسنگ اسکیم کا منصوبہ بھی زیر غور آسکتا ہے تاکہ ادارے کیلئے کچھ رقم کا بندبست کیا جاسکے۔