30 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 10:10
ایل پی جی کی قیمت میں 7 روپے فی کلو اضافے کا فیصلہ
جیو نیوز - اسلام آباد…عالمی منڈی میں ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ایل پی جی کی مقامی قیمتوں میں بھی اضافے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ایل پی جی کی قیمت میں 7 روپے فی کلو گرام اضافے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھرکا کہنا ہے کہ گھریلو سلنڈر میں 80روپے کا اضافہ کیا گیا ہے ۔ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کے مطابق ایل پی جی کے 11کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 80روپے اضافے کے بعد 1555روپے جبکہ 45کلوگرام والے کمرشل سلنڈر کی قیمت 320روپے اضافے کے بعد 5995روپے ہوجائے گی۔ ایل جی کی مقامی قیمتوں میں اضافہ عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی کی فی ٹن قیمت میں 61ڈالر کے اضافے کے باعث دیکھا جا رہا ہے ۔ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن 3 نومبر کو جاری کیا جائے گا۔