30 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 10:26
آئندہ ماہ کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا امکان
جیو نیوز - اسلام آباد…آئندہ ماہ کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا امکان ہے۔اوگرا نے وزارت پٹرولیم کو سمری بھجوادی۔پٹرول 2 روپے 67 پیسے سستا جبکہ ڈیزل مزید 18 پیسے مہنگا ہوسکتا ہے ۔وزارت پٹرولیم کے ذرائع کے مطابق نومبر کے لیے پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی کی توقع ہے۔ پٹرول اگر 2روپے 48پیسے سستا ہوا تو نئی قیمت 110روپے 76 پیسے فی لٹر، ایچ او بی سی 2 روپے 67 پیسے متوقع کمی سے 141 روپے 23 پیسے کی سطح پر آسکتا ہے۔اس کے علاوہ ڈیزل 18 پیسے فی لٹر مہنگا ہوسکتا ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 57 پیسے فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ خام تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں اتار چڑھاوٴ کو دیکھتے ہوئے حکومت کی جانب سے مقامی سطح پر پٹرول و ڈیزل کے نرخوں میں تبدیلی کا امکان ہے۔