30 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 11:15
بجلی کا شارٹ فال 3250میگاواٹ،غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ بڑھ گئی
جیو نیوز - لاہور…بجلی کا شارٹ فال 3250میگاواٹ ہوجانے سے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ بڑھ گئی۔این ٹی ڈی سی کے ترجمان کے مطابق بجلی کی پیداوار مزید کم ہو کر 9ہزار650میگاواٹ رہ گئی۔موسم بدلنے کی وجہ سے بجلی کی طلب میں بھی کمی ہوئی ہے ۔بجلی کی طلب کم ہو کر 12ہزار850میگاواٹ رہ گئی۔ترجمان این ٹی ڈی سی کا کہنا ہے کہ بجلی کی طلب میں کمی کے باوجود شارٹ فال 3200میگاواٹ رہا۔ترجمان کے مطابق ہائیڈل کے ذریعے بجلی کی پیداوار 2ہزار 820میگاواٹ رہی ،تھرمل کے ذریعے بجلی کی پیداوار 1800میگاواٹ جبکہ آئی پی پیز سے 5ہزار30میگاواٹ رہی۔