31 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 7:39
جائزہ مشن پر آئے آئی ایم ایف حکام کی پاکستانی حکام سے ملاقاتیں جاری
جیو نیوز - اسلام آباد…جائزہ مشن پر آئے آئی ایم ایف حکام کی پاکستانی حکام سے ملاقاتیں جاری ہیں، وزارت خزانہ ترجمان کہتے ہیں حکومت مالی خسارے پر کنٹرول اور ٹیکس آمدنی سمیت دیگر معاشی اہداف پورا کررہی ہے۔وزارت خزانہ کے ترجمان رانا اسد امین کے مطابق مذاکرات کے تیسرے روز آئی ایم ایف مشن برائے پاکستا ن کے سربراہ جیفری فرینک کی سربراہی میں وفد نے خزانہ، پانی و بجلی، پٹرولیم اور اقتصادی امور کے سیکریٹرز سے ملاقاتیں کیں۔ رانا اسد امین کے مطابق عالمی ادارے اور پاکستانی حکام کے درمیان تکنیکی ملاقاتیں جمعرات سے شروع ہوں گی۔اس سے پہلے مذاکرات کے پہلے دو روز میں اسٹیٹ بینک کے معاشی اعداد و شمار کا جائزہ لیا گیا۔ ترجمان کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں معاشی کاکردگی اچھی رہی اور حکومت تمام معاشی اہداف کے حصول کے لیے بھر پور کوشش کررہی ہے۔