تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
31 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 11:24

نیپراکی فیول ایڈجسٹمنٹ پرنظرثانی،35 ارب ریلیف کی منظوری دیدی

جیو نیوز - اسلام آباد…نیپرا نے گزشتہ مالی سال کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ پرنظرثانی کرتے ہوئے صارفین کیلئے35 ارب روپے کے ریلیف کی منظوری دیدی ہے ، صارفین اس سے اگلے ماہ سے مستفید ہوناشروع ہوجائیں گے۔ گزشتہ مالی سال کے دوران کی گئی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ پر نظر ثانی کی منظوری اسلام آبادمیں چیئرمین نیپرا خواجہ محمد نعیم کی زیرصدارت سماعت میں دی گئی۔جولائی 2012کے بل کی مد میں بجلی صارفین کو 62پیسے فی یونٹ واپس کیے جائیں گے۔ اگست کی مدمیں 38 ، اکتوبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 42پیسے جبکہ نومبر کیلئے 65 اوردسمبر 2012کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین کو 28پیسے فی یونٹ کا ریلیف ملے گا۔ جنوری 2013کیلئے 63پیسے ، فروری کیلئے 20 جبکہ مارچ کی مدمیں 83پیسے اور اپریل کیلئے ایک روپیہ 54 پیسے واپس کیے جائیں گے۔مئی کیلئے 71پیسے فی یونٹ کاریلیف دیاجائیگا۔ چیئرمین نیپرا نے میڈیا کو بتایا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران جس ماہ میں صارفین سے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں وصولی کی گئی تھی ، اس سال اسی ماہ میں ریلیف بھی دیاجائیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.