31 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 18:21
بھارت میں پٹرول کی قیمت میں سوا روپے فی لٹر کمی
جیو نیوز - نئی دہلی… بھارت میں پیٹرول کی قیمت میں سوا روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں پچاس پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ بھارت کے مختلف شہروں میں پیٹرول کی قیمتیں مختلف ہوتی ہیں۔ یکم نومبر سے دارالحکومت نئی دلی میں پیٹرول کی نئی قیمت71 روپے دو پیسے فی لٹر ہوگی۔ ممبئی میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 78 روپے چار پیسے ہوگی۔