31 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 20:13
جولائی سے اکتوبر تک 546 ارب روپے جمع ہوئے ،ترجمان ایف بی آر
جیو نیوز - اسلام آباد…رواں مالی سال جولائی سے اکتوبر تک چار مہینوں کے ابتدائی اعدادو شمار کے مطابق ٹیکس آمدنی 635 ارب روپے رہی ، جبکہ 24 ارب روپے ٹیکس ری فنڈ میں واپس کیے گئے۔اسلام آباد میں ایف بی آر کے ترجمان شاہد حسین اسد نے جیو نیوز کو بتایاکہ گزشتہ سال جولائی سے اکتوبر تک 546 ارب روپے جمع ہوئے تھے جس میں اس سال 90 ارب روپے سے زیادہ کا اضافہ دیکھا گیا ہے اور ٹیکس آمدنی مقررہ ہدف سے قریب ترہے۔ ان کا کہنا تھاکہ چار مہینوں میں انکم ٹیکس آمدنی 219 ارب روپے رہی۔ سیلز ٹیکس کی مد میں 323 ارب روپے جمع ہوئے۔ کسٹم ڈیوٹی 70 ارب روپے اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 43 ارب روپے رہی۔