31 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 20:14
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل ،پٹرول 48 پیسے سستا
جیو نیوز - اسلام آباد…حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا ہے اور حوالے سے نوٹی فیکشن جاری کردیا ہے ۔اس ردوبدل کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں20پیسے فی لیٹرکمی کی گئی ہے اور اسکی نئی قیمت116 روپے 75 پیسے فی لیٹرمقرر کی گئی ہے ،اسی طرح پٹرول کی قیمت میں48پیسے فی لیٹرکمی کی گئی ہے،جس کے بعد اسکی نئی قیمت112روپے76پیسے مقرر کی گئی ہے۔مٹی کے تیل کی قیمت میں13پیسے کمی کرکے اسکی نئی قیمت 108 روپے فی لیٹرمقررکی گئی ہے ،لائٹ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے ، واضح رہے کہ اس سے قبل اس کی قیمت101روپے24پیسے فی لیٹر تھی جسے اسی طرح برقرار رکھا گیا ہے۔جبکہ ایچ او بی سی کی نئی قیمت141روپے23 فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔