1 نومبر 2013
وقت اشاعت: 14:48
نئی حکومت نے صرف3 ماہ میں683 ارب روپے کا قرضہ لے لیا
جیو نیوز - اسلام آباد… وزارت خزانہ نے سینیٹ میں اعتراف کیا ہے کہ نئی حکومت نے صرف 3 ماہ میں اسٹیٹ بینک سے 683 ارب روپے کا قرضہ لیا ہے۔ وزارتِ خزانہ نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ قرضہ اسٹیٹ بینک کی مقرر کردہ حد سے زیادہ ہے، پیپلز پارٹی نے پانچ سال میں 6246 ارب روپے کا قرضہ لیا تھا۔