2 نومبر 2013
وقت اشاعت: 6:54
کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز 24 گھنٹوں کیلئے بند
جیو نیوز - کراچی…سندھ میں گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت صبح8بجے سے سی این جی اسٹیشنز کو 24 گھنٹوں کیلئے بند کردیا گیا۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی فلنگ اسٹیشنز گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت صبح 8بجے بند کردیے گئے۔ سی این جی ایسوایشن کے مطابق24 گھنٹوں کی بندش کے بعد صوبے بھر کے تمام سی این جی اسٹیشنز اتوار کی صبح 8 بجے کھل جائیں گے۔