2 نومبر 2013
وقت اشاعت: 9:19
حکومت زیر گردش قرضوں سے چھٹکارا پانے میں نا کام
جیو نیوز - اسلام آباد…مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی، توانائی کے شعبے میں 500ارب روپے سے زائد جھونکنے کے باوجود زیر گردش قرضے دوبارہ نمودار ہوگئے۔ حکومت نے بینکاری شعبے سے 500ارب روپے سے زائد مالیت کا قرضہ حاصل کرکے توانائی کے شعبے میں اداروں کے درمیان موجودہ قرض کو ختم کردیا تھا۔ اس کے علاوہ مہنگے ایندھن پر بننے والی بجلی کا بوجھ بھی نرخوں میں اضافے کی صورت میں عوام پر منتقل کرنا شروع کردیا۔ لیکن اس کے باوجود ہوش اڑانے والے بجلی کے موجودہ نرخ بھی اس کی پیداواری لاگت کو پوار نہیں کر پا رہے اور اس فرق کے باعث زیرِگردش قرضوں نے ایک بار پھر سر اٹھا لیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت نے توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے مرض کی تشخیص تو کر لی لیکن اس کا علاج صحیح تجویز نہیں کیا۔ حکمرانوں کو سستی بجلی کے حصول کے لیے ہوا اور شمسی توانائی جیسے وسائل کو بروکار لانے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہئے تھے۔ اس کے علاوہ بجلی کی چوری روکنے کے لیے ٹھوس حکمت عملی کی بھی ضرورت تھی۔ صرف نرخوں میں اضافے سے تو عوام پر بجلی کا بل بھاری پڑتا جائے گا۔