تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
2 نومبر 2013
وقت اشاعت: 9:35

ایف بی آر نے بڑی مچھلیوں پر ہاتھ ڈالنے کافیصلہ کرلیا

جیو نیوز - اسلام آباد…ایف بی آر نے ٹیکس کا دائرہ بڑھانے کیلئے بڑی مچھلیوں پر ہاتھ ڈالنے کافیصلہ کرلیا ہے۔ مہنگے کلبز کی رکنیت اور بڑی گاڑیاں رکھنے والوں کو ٹارگٹ کیا جائے گا اور ہر ماہ ایک ہزار نوٹس بھیجے جائیں گے۔ نئی حکومت کے پہلے تین ماہ میں ٹیکس وصولی کے اہداف میں کمی کے بعد ایف بی آر حرکت میں آگیا۔ بڑی مچھلیوں پر ہاتھ ڈالنے کافیصلہ کرلیا گیا۔ ٹارگٹ بنیں گے وہ لوگ جو مہنگے کلبز کی رکنیت رکھتے ہیں اور جن کی بڑی بڑی گاڑیاں سڑکوں پر دندناتی پھرتی ہیں۔ اس معاملے میں ایف بی آر نے پیپر ورک مکمل کرلیا ہے اور ہرماہ ایک ہزار نوٹسز جاری کیے جائیں گے۔ ان افراد کی فہرست بنانے کے لیے بینکوں سے معلومات حاصل کی جائیں گی۔ اس سے پہلے ورلڈ بینک بھی اپنی رپورٹ میں کہہ چکا ہے کہ اگر بدعنوانی ختم کردی جائے تو پاکستان کی ٹیکس وصولی میں 700ارب روپے کا اضافہ ہوسکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.