تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
2 نومبر 2013
وقت اشاعت: 11:12

لاہور کی سستی فوڈ اسٹریٹ، ایک ٹکٹ میں دو مزے

جیو نیوز - لاہور…فوڈاسٹریٹ کانام سنتے ہی ذہن میں مزے مزے کے کھانوں کاتصورابھرتاہے۔ لیکن جیسے ہی بل سامنے آئے، آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جاتی ہیں۔ لاہور کے شہریوں کو اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ یہاں ایک ایسی سستی فوڈ اسٹریٹ بھی ہے جہاں ذائقے دار کھانے عام آدمی کی پہنچ سے دور نہیں۔ لاہور کا تاریخی لوہاری دروازہ شام ڈھلے جگمگا اٹھتا ہے۔رات میں بھی دن کا سماں دکھائی دیتا ہے، کھانے پینے کی روایتی دکانیں سج جاتی ہیں۔ بونگ پائے، سجی، مچھلی، تکے کباب، ٹکا ٹک، نان پکوڑے،کیا ہے جو یہاں نہیں ملتا۔ کھانا لذیذ ہو اور ہو بھی سستا تو نظریں چرا کر گزرنا ممکن نہیں۔قسم قسم کے کھانوں کی اٹھتی خوشبوئیں گاہکوں کو اپنی جانب زبردستی کھینچ لیتی ہیں۔مہنگائی نے فوڈ اسٹریٹس پر بھی ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ محنت کش طبقے کیلئے دو وقت کی روٹی بھی جوئے شیر لانے کے مترادف ہے۔ایسے میں سستے لذیذ کھانے کسی نعمت سے کم نہیں۔سڑک کنارے سجی عارضی فوڈ اسٹریٹ بہت سے لوگوں کیلئے روزی کا سامان بھی بن گئی۔لوہاری کی عارضی اورسستی فوڈ اسٹریٹ جہاں لوگوں کی بھوک مٹاتی ہے وہاں تاریخی شہرلاہور کے کلچر کوبھی اجاگرکرتی ہے۔لوہاری دروازے کی فوڈ اسٹریٹ سے سستا کھانا کھائیں اور تاریخی شہر کے کلچر سے بھی لطف اٹھائیں، یعنی ایک ٹکٹ میں دو مزے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.