تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
2 نومبر 2013
وقت اشاعت: 18:59

کراچی میں ٹماٹرکی فی کلوقیمت 100 روپے سے تجاوز کرگئی

جیو نیوز - کراچی…1 کلو لال ٹماٹر کے لئے اب 100 کا لال نوٹ بھی کم پڑے گا۔ کراچی میں ریٹیل سطح پر ٹماٹر 100 روپے کلو سے بھی تجاوز کرچکاہے ۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق ٹماٹر کی رسد میں کمی آنے کے باعث کی اس کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور یہ 120 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔کراچی سبزی منڈی کے صدر حاجی شاہ جہان کا کہنا ہے کے آئندہ چند روز میں اندروں سندھ سے نئی فصل مارکیٹ میں آنے کے بعد اس کی قیمتوں میں کمی کی توقع ہے۔مہنگائی کے ستائے عوام کہنا ہے حکومت کھانے پینے کی بنیادی اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کرے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.