5 نومبر 2013
وقت اشاعت: 5:49
حیدر آباد میں ٹماٹر کی قیمت 2 سو روپے فی کلو سے تجاوز کرگئی
جیو نیوز - حیدرآباد…حیدرآبادکی مارکیٹ میں فی کلو ٹماٹرکی قیمت2 سوروپے سے بھی تجاوز کرگئی ہے جبکہ منڈی میں 16کلو کی پیٹی ڈھائی ہزار روپے میں فروخت ہورہی ہے۔شہر کے بازاروں اور سبزی کے ٹھیلوں پر فی کلو ٹماٹر کی قیمت دوسو 20سے ڈھائی سوروپے تک جاپہنچی ہے۔ سبزی فروشوں کا کہنا ہے کہ منڈی سے مہنگا ملنے کے سبب وہ یہ قیمت وصول کررہے ہیں۔ دوسری طرف سبزی منڈی میں 16کلو ٹماٹرکی پیٹی ان دنوں ڈھائی ہزاراور18کلو کی تین ہزار روپے میں فروخت ہورہی ہے۔ آڑھتیوں کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کی وجہ سے فصلیں خراب ہونے سے ٹماٹرمہنگے داموں فروخت ہورہے ہیں۔