تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
5 نومبر 2013
وقت اشاعت: 7:43

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 107 روپے 70 پیسے کا ہو گیا

جیو نیوز - کراچی …ڈالر روپے پر ایک بار پھر بھاری پڑنے لگا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 107 روپے 70 پیسے کا ہو گیا۔فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالرکی طلب بڑھنے سے اس کی قدر میں 15 پیسے اضافہ ہوا اور یہ دوران ٹریڈنگ 107 روپے 30 پیسے کی سطح پر دیکھا گیا ۔ماہرین کے مطابق عالمی مالیاتی دارے کو کی جانے والی ادائیگیوں کے پیش نظر روپیہ دباوٴ کا شکار ہے۔ رواں مالی سال روپے کی قدر میں 7 فیصد کے قریب گراوٹ دیکھی گئی ہے جو ملک میں مہنگائی کی ایک اہم وجہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.