5 نومبر 2013
وقت اشاعت: 8:32
پاکستان کی معاشی و اقتصادی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گے ،ترکی
جیو نیوز - پشاور…پاکستان میں متعین ترکی کے سفیر صادق بابر نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان برادرانہ تعلقات فروغ پا رہے ہیں اور ترکی پاکستان کی معاشی و اقتصادی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔پشاور میں ترکی کے قومی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے موقع پر جیو نیوز سے گفت گو میں ترک سفیرصادق بابر کا کہنا تھا کہ ترکی کے سرمایہ کار پاکستان کے کئی شہروں میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔صادق بابر نے کہا کہ خیبر پختون خوا میں بھی ہائیڈل پاور کے شعبے میں سرمایہ کاری کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ترکی پاکستان کی معاشی و اقتصادی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔