5 نومبر 2013
وقت اشاعت: 9:4
ملک میں ٹماٹرکی مصنوعی قلت پیدا کی گئی ہے، چیئرمین پاکستان ایگری فورم
جیو نیوز - کراچی …ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافے نے جہاں عوام کے دانت کھٹے کردیئے تو دوسری جانب ذخیرہ اندوزوں کی چاندنی ہوگئی۔پاکستان ایگری فورم کے چیئرمین ابراہیم مغل کا کہنا ہے کہ ملک میں ٹماٹر کی مصنوعی قلت پیدا کی گئی ہے۔ٹماٹر کی فصل تیار نہیں ہوئی ،بھارت سے ٹماٹر آنا رک گیا، ٹماٹر کی قلت ہے ۔ عوام کو یہ ساری باتیں اس وقت سنی پڑتی ہیں جب وہ بازار میں مہنگے ٹماٹر کا جواز پوچھتے ہیں۔پاکستان ایگری فورم کے صدر ابراہیم مغل کا کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوز ٹماٹر کی مصنوعی قلت پیدا کرکے اسے مہنگا کررہے ہیں۔ملک کے مختلف شہروں میں عوام ٹماٹر 120 روپے سے 220 روپے فی کلوتک خریدنے پر مجبور ہیں۔ابراہیم مغل کے مطابق اگر حکومت ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی شروع کرے تو ٹماٹر ایک ہی دن 50 روپے کلو کی سطح پر آجائے گا۔