5 نومبر 2013
وقت اشاعت: 15:47
تیل و گھی کی ہول سیل قیمتوں میں 6 روپے فی کلو سے زیادہ کا اضافہ
جیو نیوز - کراچی…سبزیوں اور دیگر غذائی اشیا کے بعد اب تیل و گھی کی قیمتوں کو بھی آگ لگ گئی، کراچی میں تیل و گھی کی ہول سیل قیمتوں میں 6 روپے فی کلو سے زیادہ کا اضافہ ہوگیا ہے۔مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق عالمی قیمتیں بڑھنے کے بعد کراچی میں تیل و گھی 6 روپے 25 پیسے کلو مہنگا ہوگیا ہے۔ اضافے کے بعد ہول سیل سطح پر ایک کلو گھی 156 روپے 25 پیسے جبکہ تیل 159 روپے 30 پیسے فی کلو ہوگیا ہے۔کھانا پکانے کے تیل کا16 کلو کا کنستر 2 ہزار 550 روپے جبکہ گھی کا کنستر 2 ہزار 500 روپے کا ہوگیا ہے۔تیل و گھی کی قیمتوں میں اضافے نے مہنگائی سے پریشان عوام کو مزید مصیبت مبتلا کردیا ہے۔