6 نومبر 2013
وقت اشاعت: 8:39
سوات میں رس بھرے پھل املوک کا موسم
جیو نیوز - سوات …فلک بوس پہاڑوں اور برف پوش چوٹیوں میں گھر ی وادی سوات میں آج کل رس بھرے پھل املوک عرف جاپانی پھل کا موسم اپنے عروج پر ہے۔ضلع سوات میں املوک کے باغات 5ہزار ایکڑ رقبے پر پھیلے ہوئے ہیں جبکہ اس کی سالانہ پیدوار 19ہزارٹن سے بھی زیادہ ہے۔ املوک کو مقامی طور پر جاپانی پھل بھی کہا جاتاہے۔ سوات میں سیب اور آڑووٴں کے بعد املوک کی پیدوار سب سے زیادہ ہے۔ املوک خوش ذائقہ اور خوش رنگ ہونے کے وجہ سے ملک بھر میں پسند کیا جاتا ہے۔ باغ مالکان کا کہنا ہے کہ سوات میں املو ک کے کولڈ اسٹوریج کا نظام نہ ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔ یہ انتہائی میٹھا پھل ہے پورے پاکستان میں اس کو پسند کرتا ہے۔ جاپانی پھل تو یہاں بہت مشہور ہے، تقریباً سارے پاکستان میں یہ جاتے ہیں اور سب لوگ اس کو شوق سے کھاتے ہیں۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ املو ک کے ایک کاٹن پر اوسطاً 135روپے تک اخراجات آتے ہیں۔ اگر حکومت ترسیل کے نظام کو آسان بنائے اور کولڈ اسٹوریج کا انتظام کرے تو کسانوں کو مناسب منافع مل سکتا ہے۔ املوک کی پیدوار سالانہ 19000ٹن ہے اور ملک کے اندر اسلام آباد، روالپنڈی، لاہور، کراچی سپلائی کیا جاتا ہے۔ آج کل اس پر بہت خرچہ آتا ہے، کسان کا ایک کاٹن پر تقریباً135روپے خرچہ آتا ہے اور وہ مارکیٹ میں فروخت ہوتا ہے تقریباً190سے لے کر 230تک۔ ایک اندازے کے مطابق املوک کے سیزن میں روزانہ املوک کے 150سے زائد ٹرک ملک کی مختلف فروٹ منڈیوں کو سپلائی کئے جاتے ہیں۔ زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کسانوں کو مناسب تربیت دی جائے اور اس پھل کو برآمدکرنے کیلئے حکومتی سطح پر اقدامات اٹھائے جائیں تو قیمتی زر مبادلہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔