تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
6 نومبر 2013
وقت اشاعت: 10:15

سردی کی آمدآمد،ملتان کے لنڈابازارمیں رش بڑھ گیا

جیو نیوز - ملتان…دوسرے شہروں کی طرح، پنجاب کے جنوبی حصے میں بھی بدلتے موسم اور سرد ہواوٴں کا سامنا کرنے کی تیاریاں شروع ہیں، ملتان کے لنڈا بازار میں بھی رش بڑھ گیا ہے۔سردی کا استقبال، گرم کپڑوں کے انتظام اور انتخاب سے ہوتا ہے۔ ملتان کے علاقے حسین آگاہی روڈ پر قائم دکانوں اور ٹھیلوں پر مشتمل استعمال شدہ اشیا اور اترن کا یہ بازار ان لوگوں کی ضرورت پوری کرتا ہے جو کم پیسوں میں گزارا کرنا چاہتے ہیں۔ یہ بازار غریبوں کے ساتھ ساتھ امیروں کے بھی تن ڈھانپ ہی رہا ہے لیکن مہنگائی کا جن یہاں بھی بے قابو ہے ۔اترن کے یہ تاجر ، غریبوں کی امیدوں کے اس بازار میں اشیا کے قیمتی ہونے کا ذمہ دار کراچی سے آنے والے مال کی قیمت میں اضافے کو قرار دیتے ہیں ۔اس بازار میں صرف پرانے کپڑے ہی نہیں ملتے، بیگ قالین، پردے، میز کور اور برتنوں جیسی گھریلو استعمال کی اشیاء بھی مناسب قیمت پر آسانی سے مل جاتی ہیں۔ نوجوان بھی جدید فیشن کی ٹائیاں، جینز، ٹی شرٹس، لیدر جیکٹس ، اوور کوٹ، جوتے اور سوئیٹرز تلاش کرتے نظر آتے ہیں ۔اس لنڈا بازار میں بہت سے لوگوں کی ضرورت بھی پوری ہوتی ہے اور ان کا بھرم بھی رہ جاتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.