6 نومبر 2013
وقت اشاعت: 15:21
کراچی میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی،170 روپے کلو ہوگئی
جیو نیوز - کراچی…ایک طرف ٹماٹر کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں تو پریشان نہ ہوں، کراچی میں مرغی کے گوشت کی قیمت مزید 10 روپے کمی کے بعد 170 روپے کلو ہوگئی ہے۔سندھ پولٹری ایسوسی ایشن کے مطابق طلب سے زائد رسد کے باعث مرغی کی قیمتوں میں دن بدن کمی ہورہی ہے۔ آج کراچی میں زندہ مرغی کی قیمت 8 روپے کمی کے بعد 120 روپے کلو جبکہ مرغی کے گوشت کی قیمت 10 روپے کمی ہونے سے اس کی قیمت 170 روپے کلو کی سطح پر آگئی ہے۔ سندھ پولٹری ایسوسی ایشن کے مطابق ٹھنڈ بڑھنے سے انڈے کی طلب بڑھ رہی ہے اور اس کی فی درجن قیمت 100 روپے پر مستحکم ہے۔