6 نومبر 2013
وقت اشاعت: 16:9
ٹماٹر کی قیمتوں میں معمولی کمی
جیو نیوز - کراچی…بھارت سے ٹماٹر کی درآمد بہترہونے کے ساتھ اس کی چڑھتی قیمتوں کو بریک لگ گیا۔کراچی میں گزشتہ دوروز کے دوران لال ٹماٹر کے نرخ میں معمولی کمی دیکھی جارہی ہے۔کراچی ریٹیل سطح پر ٹماٹر 150 سے 160 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے جو رواں ہفتے 180 روپے فی کلو تک پہنچ چکا تھا۔مارکیٹ زرائع کے مطابق بھارت سے ٹماٹر کی درآمد میں کچھ بہتری دیکھے جانے کے بعد مقامی سطح پر اس کی قیمتوں میں کچھ کمی واقع ہوئی ہے۔ہول سیلرز کے مطابق آئندہ کچھ روز میں اندرون سندھ سے ٹماٹر کی نئی فصل آنے کے بعد اس کی قیمتوں میں مزید کمی دیکھی جاسکتی ہے۔