6 نومبر 2013
وقت اشاعت: 16:9
اوپن مارکیٹ میں ڈالر108روپے کا ہوگیا
جیو نیوز - کراچی…مہنگائی کے ستائے عوام پر ڈالر نے بھی ایک بار پھر ستم ڈھانے شروع کردیئے ،اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر 108 روپے کا ہوگیا۔ فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق ڈالر کی طلب میں اضافے سے اس کی قدر میں 20 پیسے اضافہ دیکھا گیا اور یہ اوپن مارکیٹ میں 108 روپے کا ہوگیا ۔اقتصادی ماہرین کا کہنا ہیں کہ رواں ماہ آئی ایم ایف کو 67 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کی جائے گی۔جس سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر عدم استحکام کا شکا ر ہیں جس کی وجہ سے روپیہ کمزور ہو رہا ہے۔رواں مالی سال کے آغاز سے اب تک ڈالر کے مقابلے روپیہ 7 فیصد کے قریب کمزور ہوا ہے۔ قدر کھوتا روپیہ پیٹرول و ڈیزل سمیت درآمدی اشیاء کی لاگت بڑھا رہا اور اس کا بوجھ عوام کو مہنگائی صورت میں برادشت کرنا پڑ رہا ہے۔