تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
6 نومبر 2013
وقت اشاعت: 19:6

یورپی ممالک ،پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی فری رسائی دینے پر رضامند

جیو نیوز - اسلام آباد…وزیر مملکت برائے تجارت و نج کاری خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ یورپی ممالک ،پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی فری رسائی دینے پر آمادہ ہوگئے ہیں او ر توقع ہے کہ یکم جنوری2014 سے جی ایس پی پلس مراعات مل جائیں گی۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ جی ایس پی اسکیم کے تحت یورپی ممالک کو مخصوص پاکستانی برآمدات پر 9.6 فیصد ڈیوٹی ختم ہوجائے گی۔اس سلسلے میں 27 ممالک میں سے 17 نے پاکستان کی حمایت کرتے ہوئے مراعات کی مخالفت میں قرارداد کو مسترد کردیا ہے۔وزیر مملکت برائے تجارت کا کہنا ہے کہ اس سہولت کے حصول کے لئے پاکستان کو سزائے موت ختم کرنے کی کسی شرط کا سامنا نہیں۔انہوں نے بتایا کہ مراعات ملنے سے پاکستان کی یورپ کو برآمدات 6 ارب سے بڑھ کر 7 ارب ڈالر ہوسکتی ہیں اور ایک لاکھ لوگوں کو روزگار مل سکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.