تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
7 نومبر 2013
وقت اشاعت: 7:14

گنے کی کرشنگ میں تاخیر ،گندم کی بیجائی متاثر ہونے کا خدشہ

جیو نیوز - کراچی…رواں سیزن گنا تیار ہونے کے باوجود اس کی کرشنگ تاخیر سے شروع ہونے سے کسان کو مالی نقصان کے علاوہ گندم کی بیجائی بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔پاکستان ایگری فورم کے چیئرمین ابراہیم مغل کا کہنا ہے کہ رواں سیز ن سندھ کی شوگر ملوں میں چینی کی تیاری اکتوبر کے اختتام تک اور پنجاب میں نومبر کے پہلے ہفتے میں شروع ہو جانی چاہیے تھی۔ان کا کہنا تھا کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے سندھ و پنجاب میں بالترتیب 20 اور 25نومبر سے کرشنگ شروع کرنے کی تاریخ مقرر کرنے سے گنے کی تیار فصل کے کاشت کاروں کونقصان ہورہا ہے۔اس کے علاوہ گندم کی بیجائی میں تاخیر کے علاوہ سندھ میں سورج مکھی کی کاشت بھی وقت پر شروع نہیں پارہی۔ابراہیم مغل کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے اب تک گنے کی نئی فصل کے کم سے کم نرخ بھی طے نہیں کیے ہیں۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق سندھ میں 5 ملوں میں چینی کی تیاری کا عمل شروع ہو چکا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.