تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
7 نومبر 2013
وقت اشاعت: 7:30

سردیوں کی آمد :خشک میوہ جات کی قیمتوں میں اضافہ

جیو نیوز - کراچی…ملک میں سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی خشک میوہ جات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے ، ضروری غذائی اشیا میں مہنگائی سے پریشان عوام ڈارئی فروٹس کی قیمت سن کر ہی کانپ جاتے ہیں۔کراچی میں سردیوں کی ابتدائی لہر آتے ہی بادام، پستہ،ا خروٹ، کشمش ، کاجو اور دیگر خشک میوہ جات کی قیمتوں میں 100 سے 300 روپے فی کلو کا اضافہ ہوگیا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ ان کے لیے سبزیوں، تیل و گھی اور دیگر ضروری غذائی اشیا کی قیمت ادا کرنا مشکل ہے، ایسے میں خشک میوہ جات خریدنا تو دور کی بات، سوچنا بھی مہنگا لگنے لگتا ہے۔ دکاندار کہتے ہیں کہ زیادہ تر میوہ جات افغانستان اور ایران سے منگوائے جاتے ہیں، لہٰذا ڈالر مہنگا ہونے سے ان کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے ہیں۔گزشتہ کئی سال سے مہنگائی کے باعث دال روٹی کا حصول ہی سخت دشوار ہوگیا ہے۔ ایسے میں عوام کی اکثریت خشک میوہ جات خریدنے سے پہلے ہزار دفعہ سوچنے پر مجبور ہوجاتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.