تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
7 نومبر 2013
وقت اشاعت: 10:25

9 ،10 محرم کو سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن کھلیں رہیں گے

جیو نیوز - کراچی …عاشورہ کے احترام میں 9 اور 10 محرم الحرام کو سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن کھلیں رہیں گے۔سوئی سدرن کے جاری اعلامیئے کے مطابق سندھ بھر 9 اور 10 محرم الحرام کو سی این جی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔سوئی سدرن نے آئندہ ہفتے کے لیے لوڈ شیڈنگ کے شیڈول میں تبدیلی کی ہے اور سندھ بھر میں3 کے بجائے صرف دو روز سی این جی کا ناغہ ہوگا۔سوئی سدرن کی جانب سے پیر اور ہفتے کی صبح 8 بجے سے 24گھنٹے کے لیے گیس اسٹیشن بند رہیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.