7 نومبر 2013
وقت اشاعت: 10:57
گڈز ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال کا اعلان کردیا
جیو نیوز - کراچی … گڈز ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال کا اعلان کردیا،کراچی سے اندرون ملک مال کی رسد اور ایکسپورٹس معطل ہوگئی۔یونائیٹڈ گڈزاینڈٹرانسپورٹرز کے صدر خالد خان کا کہنا ہے محرم الحرام میں سیکورٹی انتظامات کے پیش نظر قانون نافظ کرنے والے ادارے ناکارہ کنٹینرز کے بجائے روڈ پرآ نے والے کنٹینرز کو زبردستی روک کر سڑکوں پر لگا رہے ہیں۔ اس اقدام سے ٹرانسپورٹر ز کو شدید نقصان ہو تا ہے اور شپنگ کمپنیوں کو کنٹینرز وقت پر واپس نہ ہونے سے یومیہ 20 ہزار روپے جرمانہ بھی ادا کرنا پڑتا ہے۔ خالد خان کہنا تھا کہ ملک گیر ہڑتال کرنے کے بارے میں ٹرانسپورٹرز کا اجلاس جاری ہے۔